اورکزئی، مشتی میلہ ہسپتال میں کور کمانڈر کی جانب سے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد میڈیکل کیمپ

پیر 22 اپریل 2019 22:14

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) ضلع اورکزئی مشتی میلہ ہسپتال میں کور کمانڈر کی جانب سے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے 21ڈاکٹروں نے حصہ لیا فری میڈیکل کیمپ میں ہزاروں مریضوں کا مفت معائنہ اور پریشن کئے گئے ائی ایس پی آر کے مطابق ضلع اورکزئی کے علاقہ سنٹرل اورکزئی مشتی میلہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کور کمانڈر پشاور کی جانب سے اورکزئی سکائوٹس کے زیر نگرانی تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے دو جی ڈی ایم اوز ،تین لیڈی ایم اوز،ایک پیزائٹریسٹ ،دو ائی سپیشلیسٹ ،ایک سرجن سپیشلسٹ ،ایک ای این ٹی سپشلسٹ،دو میڈیکل سپیشلسٹ،ایک لیڈی ری ہیب سپیشلسٹ، ایک لیڈی گائن کالوجیسٹس ،دو میڈیکل افیسرز، دو ڈینٹیسٹ،ایک چائلڈ سپیشلسٹ ، ایک سکین سپشلیسٹ،ایک پارم سیسٹ سمیت ٹوٹل 21ڈاکٹروں نے حصہ لیا جس میں بچوں خواتین سمیت ہزاروں کے تعداد میں اورکزئی قبائل کے مریضوں کا مفت معائنہ اور علاج کیاگیا مفت ادویات بھی فراہم کی گئی جس میں 17مریضوں کی انکھوں کا اپریشن کیاگیا فری میڈیکل کیمپ میں گائنی او پی ڈی 41 ، ڈینٹل او پی ڈی 36، ای این ٹی 65، سرجیکل او پی ڈی 74، میڈ او پی ڈی 294، ری ہیب 9، سکین 47، ائی 73، فی میل 96، چائلڈرن 235، ریڈیالوجی او پی ڈی 45کی گئی ائی ایس پی آر کے مطابق جن انکھوں کے مریضوں کا اپریشن یہاں ممکن نہیں تھا ان مریضوں کا سی ایم ایچ سمیت صوبہ خیبر پختونخواہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر دیگر بڑے ہسپتالوں میں مفت اپریشن اور علاج کیاجائیگا کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل ذاکر خان نے ہیڈکوارٹر ہسپتال مشتی میلہ میں فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا وہاں پر مریضوں سے ملے اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے ائی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج پوری قبائل اضلاع میں جہاں پر صحت کے سہولیات نہ ہو یا کمزور ہو وہاں پر وقتا فوقتا فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ غریب قبائل کا علاج و معالجہ مفت میں کیاجا سکیں

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں