سکول کی عمارت میں ناقص میٹریل استعمال کرنے ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا، ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا حکم

جمعرات 16 جولائی 2020 17:35

اورکزئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2020ء) اپر اورکزئی کے علاقہ دھڑا دھڑ مامازئی میں پرائمری سکول کی عمارت میں ناقص میٹریل استعمال کرنے پر ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک کا ایکشن ،سکول کی دوباری مسماری اور ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا حکم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپر اورکزئی تحصیل اسماعیل زئی کے علاقہ دھڑا دھڑ مامازئی میں دہشت گردی کے دور کے دس سال بعد گورنمنٹ پرائمری سکول منظور ہوا تھا جس کی تعمیر میں متعلقہ ٹھیکیدار نے مبینہ طور پر ناقص میٹریل استعمال کیا تھا جس کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک نے نوٹس لیتے ہوئے سکول کی دوبارہ مسماری اور ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔

اس موقع پر ڈی سی نے کہا کہ ضلع اورکزئی میں ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال اور کرپشن بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں