ضلع اورکزئی کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل اور کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی: ڈپٹی کمشنر

جمعہ 16 جولائی 2021 22:11

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) ضلع اورکزئی کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل اور کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی مشتی بازار میں سولر لائٹس اور پانی کا مسئلہ حل کیاجائیگا ضلع اورکزئی میں پچھلے سال سڑکوں کے تعمیر کیلئے ڈیڑہ ارب روپے منظورہوئے تھے اس سال تین ارب روپے منظور ہوئے اس سال انٹی گریٹیڈ پروگرام کے زریعے ڈھائی ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے کئے جائیں گے زیر تعمیر سڑکوں میں ائے ہوئے زمین کے ملکان کو معاوضہ دیاجائے گا بہت جلد اورکزئی میں نیٹ سسٹم بحال کی جائیگی مشتی میلہ کو ٹورسٹ سپاٹ بنانے کیلئے لائحہ عمل بنایاجارہاہے اورکزئی قبائلی زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسئین لگائے کورونا ویکسئین لگانے کے علاوہ اس وباء کا اور کوئی علاج نہیں ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی محمد خالد اور ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چئیر مین سید غزن جمال نے سنٹرل اورکزئی کے علاقہ مشتی میلہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا کھلی کچہر ی میں اے سی لوئر اورکزئی نوید اللہ شاہ ایس ڈی پی لوئر اورکزئی دیسوار علی اور تمام سرکاری محکموں کے افسران اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی محمد خالد اور ایم پی اے غزن جمال نے کہاکہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کے مسائل حل ہورہے ہیں تمام مسائل اہستہ اہستہ حل ہو جائیں گے صوبائی حکومت نے پہلے سال ڈھائی ارب اور اس سال تین ارب روپے کے سڑکیں منظور کی ہیں ہمارے پہلی توجہ مین اور بڑی سڑکیں تھی اب علاقائی سڑکیں بنائیں گے انہوںنے کہاکہ انٹی گریٹیڈ پروگرام کے تحت ڈیڑھ ارب روپے کے ترقیاتی کام کئے جائیں گے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے بازاروں کے اباد کاری کے ساتھ ساتھ 1122سٹیشن اور انٹرنیٹ بحال کی جائیگی انہوںنے کہاکہ محکمہ زراعت میں تحقیقات کی جائیگی اگر کرپشن ثابت ہوا تو قانونی کاروائی ہو گی پانی کے مسائل کے حل کیلئے ایکسین پبلک ہیلتھ سات دنوں کے اندر اندر اپنا رپورٹ پیش کریں اور جو سکمیں فیل ہیں ان کو جلد از جلد بحال کریں تاکہ عوام کو اسانی کے ساتھ پانی کے فراہمی کو یقینی بنائی جائی مشتی میلہ کو ٹورسٹ سپاٹ بنانے کیلئے لائحہ عمل جاری ہیں اور علاقے کے خوبصورت کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ کرونا ویکسئین لگاوائی اور علاقے کو محفوظ کریں کھلی کچہری کے دوران مشتی میلہ کے عوام نے کہاکہ سرکاری عمارتوں کو زمین دینے والوں کو نوکریاں دی جائے ہسپتالوں اور سکولوں میں سٹاف پوراکیاجائے پبلک ہیلتھ کے جاری سکیموں اور واٹر سکمیوں کو مکمل کیاجائے تاغہ سامہ تنبیح اور درنگی کے ٹیوب ویلوں کو مکمل کیاجائے مشتی بازار میں سولر لائٹس لگانے کے ساتھ ساتھ پانی کیلئے سکیم کیاجائے جاری ترقیاتی سکمیوں میں کرپشن اور ناقص میٹریل کے استعمال کو روکنے کیلئے عملی اقدام اٹھائے جائے علاقہ زوان میں سڑکوں کو تعمیر کیاجائے کیونکہ سڑکیں نہ ہونے کی وجہ سے ہم مریض کو چاپائی پر لے جانے پر مجبورہیں علاقے میں ریسکیو 1122موبائل سروس بینک ڈاکخانہ اور احساس پروگرام کے دفاتر کو بنا کربحال کیاجائے ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں