وفاقی ادارہ محتسب عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کام کر رہا ہے ،محتسب کنسلٹنٹ بختیار گل

منگل 26 جولائی 2022 16:32

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2022ء) وفاقی ادارہ محتسب عوامی شکایات کے ازالے کیلئے کام کر رہا ہے ، قبائلی علاقوں میں وفاقی ادارے ڈاکخانہ بی آئی ایس پی نادر ا پاسپورٹ واپڈا کے حوالے سے جو مسائل ہو ہم ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار وفاقی ادارہ محتسب کنسلٹنٹ بختیار گل نے لوئر اورکزئی کلایا ہیڈ کوارٹر میں وفاقی ادارہ محتسب کی جانب سے اگاہی مہم کے قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی محمد رفیق تحصیل دار فہیم لوئر اورکزئی تحصیل چئیرمین مولانا طارق معاویہ سمیت قبائلی مشران نے کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس کے موقع پر قبائلی مشران نے محتسب وفاقی ادارے آمد کو خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اگاہی قبائلی جرگہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب ادارہ کے کنسلٹنٹ بختیار گل اور دیگر کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہم نے قبائلی ضلع کرم اور اورکزئی کا دورہ کیا اس مقصد قبائل کو یہ اگاہی دینا کہ وفاق کے ساتھ منسلک نادرا پاسپورٹ واپڈا ڈاکخانہ اور دیگر اداروں کے حوالے سے جو بھی مسائل کو وہ ہم حل کریں گے اس کیلئے ان کو کسی وکیل یا پیسوں کی ضرورت نہیں ہم بغیر کسی لالچ کے عوام کے فلاح وبہبود کیلئے ان غریب عوام کے مسائل حل کریں گے اس کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی وفاقی اداروں میں کوئی مشکلات کو مسائل حل نہیں ہوتے تو ہمیں شکایات کریں ہم فورا مسائل حل کریں گے۔

\378

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں