اورکزئی، برف باری کا سلسلہ جاری، پہاڑوں نے سفید چادر ارڑھ لی

پیر 6 جنوری 2020 17:16

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) ضلع اورکزئی کی تینوں تحصیلوں لوئیر،سنڑل اور اپر میں شدید برف باری کے باعث زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی جبکہ غلجو ڈبوری روڈ، ماموں زئی،علی شیر زئی روڈ،ڈبوری مشتی روڈ، کریز کلایہ روڈ، حسن زئی درہ،آدم خیل خیبر ضلع روڈ، غنڈی کی، ترنگی روڈ، منی خیل کلایہ روڈ ہر قسم کے آمدورفت کے لئے بند ہوگئے۔

(جاری ہے)

مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ان علاقوں میں اب تک دو فٹ تک برف پڑھ چکی ہے جس سے باعث اشیائے خورودنوش کی بھی قلت کا اندیشہ ہے۔ دوسری جنانب اورکزئی انتظامیہ نے کریز تا تر نگی ر وڈ،،غلجو تا ڈبوری روڈ،،منی خیل تا کلایہ روڈ سے برف ہٹانے کا کام جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں