پنجاب کالج فسٹ ائر کی طالبہ گیٹ سے اغوا کر لی گئی، مقدمہ درج

ہفتہ 11 جون 2022 23:49

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2022ء) پاکپتن روڈ پنجاب کالج کے گیٹ سے فسٹ ائر کی طالبہ فضا کلثوم کو زبر دستی چار کار سوار اغوا کر کے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق قریبی گائوں کے اشرف علی کی بیٹی فضا کلثوم کو اسکا باپ کالج چھوڑ کر گیا تو چھٹی کے وقت نا معلوم کار سوار زبر دستی اغوا کر کے فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی نے اشرف علی کی مد عیت میں مقدمہ365۔بی ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک طالبہ بازیاب نہیں ہو سکی۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں