چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکپتن پہنچ گئے

عمران خان نے پاکپتن میں دربار بابا فرید پر حاضری دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 3 اگست 2022 15:21

چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان پاکپتن پہنچ گئے
پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست2022ء) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکپتن پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے سربراہ کی آج پاکپتن آمد ہوئی۔
عمران خان نے پاکپتن میں دربار بابا فرید پر حاضری دی۔دربار پر موجود لوگ چئیرمین پی ٹی آئی کو دیکھ کر خوش ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لوگوں نے عمران خان کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

۔۔واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ انتخابی مہم کے دوران بھی پاکپتن کا دورہ کیا تھا اور بابا فرید کے مزار پرحاضری دیتے ہوئے عمران خان نے زمین کو بوسہ بھی دیا تھا۔ جس پرعمران خان کو مذہبی اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں