سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا پاکپتن کا ایک روزہ نجی دورہ

بدھ 3 اگست 2022 16:41

سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا پاکپتن کا ایک روزہ نجی  دورہ
پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2022ء) سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا پاکپتن کا ایک روزہ نجی دورہ ۔زیب سجادہ نشین دیوان عظمت سید محمد چشتی اور پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت نے درگاہ پہنچنے پر سابق وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم عمران خان نے درگاہ بابا فرید پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔حاضری کے موقع پر عمران خان نے ملک و قوم کی سلامتی اور امن و استحکام کے لئیے خصوصی دعا بھی کی۔پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیےگئےتھے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں