عمران خان کی بابا فرید الدین کے مزار پر حاضری، دعا مانگی

بہشتی دروازہ کی چوکھٹ پر سجدہ کرنے کی ویڈیو وائرل ،شہباز گل نے کارکن کو موبائل پر تصویر بنانے سے روک دیا

جمعرات 4 اگست 2022 19:30

عمران خان کی بابا فرید الدین کے مزار پر حاضری، دعا مانگی
پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2022ء) چیئرمین پی ٹی ی عمران خان نے درگاہ حضرت بابا فرید الدین گنج شکر پر حاضری دی،شہباز گل بھی ان کے ہمراہ تھے۔عمران خان نے سیاہ شلوار قمیض زیب تن اور کالا چشمہ لگایا ہوا تھا ،انکا درگاہ با با فرید میںآمد پر زائرین نے پر تپاک استقبال کیا اور نعرے لگائے ،شہباز گل نے ایک کارکن کو موبائل پر تصویر بنانے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

عمران خان مزار بابا فرید کے اندر مرقد پر نہ جاسکے،عمران خان کو بتایا گیا کہ مزار کے اندر بے پناہ رش ہے جس پر انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو تکلیف نہیں دیناچاہتے۔ انہوں نے بہشتی دروازہ کی چوکھٹ پر سجدہ اور دعابھی کی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔پی ٹی آئی کے رہنما دیوان عظمت سید محمدچشتی نے عمران خان کی دستاربندی کی ،عمران خان کی پاکپتن اچانک آمد پر پی ٹی آئی کے کارکن بھی درگاہ پر پہنچ گئے۔پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھی.

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں