سیہون: انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گر گئی، 10 بچوں سمیت 8 خواتین جاں بحق

پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر سیلابی پانی کے اخراج کے لیے کٹ لگائے گئے تھے، سیلابی صورتحال کے 2 ماہ بعد بھی کٹ اور کھڈےکو پُر نہیں کیا گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 17 نومبر 2022 22:23

سیہون: انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گر گئی، 10 بچوں سمیت 8 خواتین جاں بحق
سیہون ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 نومبر 2022ء ) سیہون: انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گر گئی، 10 بچوں سمیت 8 خواتین جاں بحق۔ پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر سیلابی پانی کے اخراج کے لیے کٹ لگائے گئے تھے، سیلابی صورتحال کے 2 ماہ بعد بھی کٹ اور کھڈےکو پُر نہیں کیا گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹول پلازہ کےقریب انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گرنے سے 10 بچوں سمیت 8 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر سیلابی پانی کے اخراج کے لیے کٹ لگائے گئے تھے، سیلابی صورتحال کے 2 ماہ بعد بھی کٹ اور کھڈےکو پُر نہیں کیا گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معین صدیقی نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں 18 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں سوار 5 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جنہیں عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹر معین کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 بچے،6 بچیاں اور 8خواتین شامل ہیں، جاں بحق بچوں کی عمریں 10سے 15سال کے درمیان ہے۔ ڈائریکٹر عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا کہنا ہےکہ پانچ زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 2کی حالت نازک ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جامشورو پولیس کو حادثے کی جگہ پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی ہدایت کی ہے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں