چھوٹا خاندان، خوشحال پاکستان کی افادیت کو اجاگر کیا جائے ، اسسٹنٹ کمشنر کواڑدینشین

بدھ 27 اپریل 2022 15:57

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2022ء) اسسٹنٹ کمشنر کواڑدینشین سرمد حسین نے کہا ہے کہ چھوٹا خاندان، زندگی آسان مہم چلائی جائے، چھوٹا خاندان، خوشحال پاکستان کی افادیت کو اجاگر کیا جائے اور اس سلسلہ میں منظم پروگرام تشکیل دیا جائے، یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ کوارڈینشین کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں، اجلاس میں ڈی او بہبود آبادی نوید شوکت، ڈپٹی ڈی او بہبود آبادی احمد صہیب، الطاف حسین، ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفسیرمحمد احمد کمبوہ،ڈیمو گرافر نصراللہ حبیب، انچارج فیملی ہیلتھ کلینک ڈاکٹررضیہ روف، اے ڈی جنرل ایجو کیشن سرفراز حسین، شفیق احمد سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے، ڈی او بہبود آبادی نوید شوکت نے اجلاس کو فیملی پلاننگ کی سہولیات اور جاری آگاہی مہم بارے تفصیلی بریفنگ دی، اسسٹنٹ کمشنر کواڑدینشین سرمد حسین نے کہا کہ چھوٹے کنبے کی تشکیل کے عمل کو پروان چڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیے جائیں، فیملی ہیلتھ کلینک، فلاحی مراکز پر عوام کو چھوٹے خاندان کی تشکیل کے سلسلہ میں موثر آگاہی جائے اور اس سلسلہ میں مقامی سطح پرمتعلقہ فلاحی مراکز پر باقاعدہ میٹنگز کا انعقاد کیا جائے۔

\378

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں