عرس بابا فرید کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے کردی گئی ،ڈی پی او پاکپتن

بدھ 19 ستمبر 2018 20:29

پاکپتن۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ماریہ محمود نے کہا ہے کہ عرس بابا فرید کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے کردی گئی ہے، پولیس اہلکار آرمی کے جوانوں کی معاونت کریں گے، عرس بابا فریدالدین مسعود گنج شکر کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے عرس مبارک کی سکیورٹی پاک فوج کے حوالے کی گئی ہے، عرس بابا فریدالدین مسعود گنج شکر رحمت اللہ علیہ پر پاک فوج کی دو کمپنی تعینات کی گئی ہیں جو دربار اور شہر کے تمام داخلی راستوں پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، ڈی پی او نے کہا کہ عرس مبارک پر آنے والا ہر زائر ہمارے لئے وی آئی پی کی حیثیت رکھتا ہے، عرس بابا فرید پر زائرین کا تحفظ اور انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا اولین تر جیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں