پاکپتن ۔ درخت لگا نا صدقہ جاریہ اور سنت رسول ﷺ ہے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ما حولیات رانا صفدر علی

منگل 22 اکتوبر 2019 19:58

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) درخت لگا نا صدقہ جاریہ اور سنت رسول ﷺ ہے ، درخت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کا اہم زریعہ ہیں ،اس سلسلہ میں مختلف مقامات پر درخت لگائے جا رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر ما حولیات رانا صفدر علی نے پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات رانا صفدر علی نے کہا کہ محکمہ ما حولیات پنجاب کی ہد ایات پر ضلع پاکپتن میں شجر کاری مہم کا آغاز ہو چکا ہے ، محکمہ ما حولیات نے ماہ ستمبر میں مختلف فیکٹریوں اور تعلیمی اداروں میں پودے لگائے ،انہوں نے کہا کہ ہر شہری اپنے نام کا ایک درخت لگائے ،درخت انسان کو مو سم کی سختیوں سے بچانے کا واحد زریعہ ہیں اور قدرت کا انمول تحفہ ہیں ، ہر شہری کو چاہیے کہ درخت لگائے اور اس کی حفاظت کرے تاکہ ملک کو سر سبز و شاداب بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں