عوامی خدمت میں غفلت اور کوتاہی کے عمل کے بر داشت نہیں کیا جائے گا ، حافظ ممتاز احمد

پی ٹی آئی حکومت کی عوامی خدمت کی پالیسوں کے تسلسل کے دائرہ کار کو وسعت دی جائے اور ہر ممکن طریقے سے سائلین کے مسائل حل کیے جائیں ، تمام ادارے حکومتی پالیسوں کو مد نظر رکھتے ہوئے خدمات کے عمل کے بڑھائیں ، میرٹ اور شفافیت بر قرار رکھیں ، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کریں ، پی ٹی آئی حکومت عوامی خدمت کی پالیسی پر گامزن ہے ، تمام ادارے عوامی خدمت کو مطمع نظر بنائیں،صوبائی وزیر ایکسائز اینڈٹیکسیشن

پیر 30 نومبر 2020 23:04

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) عوامی خدمت میں غفلت اور کوتاہی کے عمل کے بر داشت نہیں کیا جائے گا ، پی ٹی آئی حکومت کی عوامی خدمت کی پالیسوں کے تسلسل کے دائرہ کار کو وسعت دی جائے اور ہر ممکن طریقے سے سائلین کے مسائل حل کیے جائیں ، تمام ادارے حکومتی پالیسوں کو مد نظر رکھتے ہوئے خدمات کے عمل کے بڑھائیں ، میرٹ اور شفافیت بر قرار رکھیں ، کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کریں ، پی ٹی آئی حکومت عوامی خدمت کی پالیسی پر گامزن ہے ، تمام ادارے عوامی خدمت کو مطمع نظر بنائیں، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسشن حافظ ممتاز احمدنے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان ، اے ڈی سی جی قیوم قدرت ، اے سی عارفوالہ علیزہ ریحان ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد احمد شہزاد ، سی ای او ایجو کیشن راجہ طارق محمود ، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ بلال شوکت ،سی او تحصیل کونسل ملک جاوید اسلم ، ڈی ایس پی نوید سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد نے سہولت بازار کا دور ہ کیا ، انہوں نے آٹے ، چینی کے سٹالز چیک کیے اور نمی کی مقدار ، آٹے کے تھیلوں اور چینی کے پیکٹوں کا وزن چیک کیا اور خریداری کیلئے آنے والے مر د و خواتین سے سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ ، سبزیوں ، پھلوں کی کوالٹی اور قیمتوں سے متعلق بھی دریافت کیا ، انہوں نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ سہولت بازراوں میں بہترین اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں ، سہولت بازراوں میں آنے والے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں ، حکومت عام صارفین کی مشکلات سے آگاہ ہے ، لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے سہولت بازار لگائے گئے ہیں ، جہاں پر کریانہ ، سبزیاں ، گوشت ، پھل ، آٹا ، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں ، پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں موجود رہیں اور گرانفروشوں کو بھاری جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کر وائیں ، حکومتی رٹ کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام اختیارات کو بروئے کار لائے جس کا بنیادی مقصد عام صارفین کوریلیف دینا ہے ، صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا ء کی روک تھام کیلئے ضروری ہے کہ ہر شخص حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرے ، اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے احیتاطی تدابیر اختیار کرنے سمیت لوگوںمیں آگاہی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے کاروائی کو یقینی بنائے ،سرکاری دفاتر میں نوماسک نو انٹر ی کے اصول پر سختی سے عمل درآمد کریں ، حکومتی ایس او پیز کے مطابق سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے اور اس سلسلہ میں شادی ہال ، پلازوں ، شاپنگ مالز اور ہسپتالوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کویقینی بنایا جائے ، سماجی فاسلے کے ساتھ ساتھ شادی ہال ، پلازوں ، شاپنگ مالز اور ہسپتالوں میں فیس مساک کے بغیر داخل نہ ہونے دیا جائے ، تمام پبلک مقامات پر حکومتی ہدایات کے تحت سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنایا جائے ، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے شادی ہال اور شپانگ مالز کو سیل کر دیا جائے ، صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دور کیا ، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ریونیو عوامی خدمت کچہری کے زریعے لوگوں کو رہنمائی ، آگاہی اور خصوصی طور پر ریونیو سے متعلقہ معاملات کی بہتری کیلئے جو احکامات جاری کیے گئے ہیںان کا مقصد لوگوں کے دیرینہ مسائل کا حل ہے ، ریونیو عوامی خدمت کچہری پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام ہے ، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ، لوگوں کو درستگی ریکارڈ ، فرد کے اجراء ،انتقالات کا اندراج ، رجسٹری ، انکم سرٹفیکیٹ ، معائنہ ریکار ڈ ، ڈومسائل کے اجراء سمیت دیگر مسائل حل کیے جا رہے ہیں، علاوہ ازیں صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد نے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سے ملا قات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ، صوبائی وزیر نے مقامی قیادت کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن یقین دہانی کر وائی ۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں