پاکپتن، مفت آٹا لینے آنے والے معمر بہن بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پیر 27 مارچ 2023 22:34

پاکپتن، مفت آٹا لینے آنے والے معمر بہن بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2023ء) پاکپتن میں مفت آٹا لینے کیلئے آنے والے معمر بہن بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔دونوں بہن بھائی چک رام پورہ سے موٹر سائیکل پر شہر آرہے تھے کہ راستے میں ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جاں بحق افراد کی شناخت بشیر احمد اور اٴْس کی بہن سرداراں کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق متوفی بشیر احمد کی عمر 70 جبکہ متوفیہ سرداراں کی عمر 65 سال تھی۔پولیس کے مطابق حادثہ فرید پور ڈوگراں کے قریب پیش ا?یا،ٹرالر کو قبضے میں لے لیا ہے۔

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں