جائیداد کے تنازع پر والد پر تشدد کرنے والا بیٹا اور داماد گرفتار

ڈی پی او پاکپتن نے گھر جاکر بزرگ کو انصاف کی یقین دہانی کروائی

پیر 28 اگست 2023 22:00

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2023ء) پاکپتن میں پولیس نے جائیداد کے تنازع پر والد پر تشدد کرنے والے بیٹے اور داماد کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کے بعد ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے گھر جاکر بزرگ کو انصاف کی یقین دہانی کروائی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیٹے کے تشدد کا نشانہ بننے والے بزرگ غلام رسول کی چار کنال اراضی تھی جسے بیٹا فہد رسول اور بیٹی اپنے نام کروانا چاہتی تھی۔

(جاری ہے)

والد کے انکار پر بیٹے نے اپنی بیوی اور سالے کے ہمراہ والد پر تشدد کیا،واقعہ کی فوٹج میں بیٹے، اس کی بیوی اور سالے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت تشدد سے متاثرہ شخص سے ملنے اس کے گھر پہنچے۔ بزرگ کو گلے لگایا اور اسے انصاف کی یقین دہانی کروائی۔طارق ولایت نے بزرگ سے کہا کہ کسی بھی پریشانی پر آپ کو تھانے جانے کی بھی ضرورت نہیں، آپ مجھے کال کر سکتے ہیں، ڈی پی او نے متاثرہ بزرگ کو اپنا موبائل نمبر بھی دیا۔ڈی پی او نے بزرگ کو قانونی رہنمائی اور قانونی مدد کی بھی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ والدین پر تشدد کی نہ مذہب میں گنجائش ہے اور نہ قانون میں۔ڈی پی او کے نوٹس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں