قوم پرست بلوچستان کے حالات کی خرابی کے زمہ دار ہیں ،میر عبدالقدوس بزنجو

قوم پرستوں نے نوجوانوں کو سیاسی وگروہی مفادات کیلئے استعمال کرکے پہاڑوں پر بھیجا ،خود اقتدار حاصل کرکے لوٹ کھسوٹ میں مصروف رہے سانحہ مستونگ نے بلوچستان کو سوگوار کردیا ہے،سابق وزیراعلی بلوچستان

پیر 16 جولائی 2018 23:48

قوم پرست بلوچستان کے حالات کی خرابی کے زمہ دار ہیں ،میر عبدالقدوس بزنجو
پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) سابق وزیراعلی بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما اور حلقہ پی بی 44 سے نامزد امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ قوم پرست بلوچستان کے حالات کی خرابی کے زمہ دار ہیں نوجوانوں کو اپنے سیاسی وگروہی مفادات کے لیے استعمال کرکے پہاڑوں پر بھیجا اور خود اقتدار حاصل کرکے لوٹ کھسوٹ میں مصروف رہے سانحہ مستونگ نے بلوچستان کو سوگوار کردیا ہے نوابزادہ شہید سراج رئیسانی ہمارا دست بازو تھے جس کمی مدتوں محسوس رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں پنجگور پہنچنے کے بعد پنجگور سے نامزد امیدوار میر عمر جان کی رہائش گاہ پر استقبالیہ تقریب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس دوران برکت دلاوری علی احمد میر عمر جان گہرام بلوچ عمر ڈاکٹر وزیر بلوچ اور دیگر موجود تھے میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کی امیدوں کا مرکز ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے عوام کو ایک فلیٹ فارم پر یکجا کرکے رواداری کو فروغ دیا جائے تاکہ لوگ نفرت سے دور رہ کر ایک دوسرے کے دکھ درد میں شامل ہوجائیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہمیشہ قوم پرست اقتدار میں رہے مگر، نہ عوام کے مسائل حل ہوئے اور نہ ہی انھیں ان کا جائزہ حق دلانے میں کامیاب رہے صرف سبز باغ دکھا کر زندگیوں میں بہتری لایا گیا انہوں نے کہا کہ حقوق حاصل کرنے کے لیے بندوق کا راستہ اختیار کرنے سے لاتعداد مسائل پیدا ہوئے بلوچستان میں ترقی کا سفر رک گیا اور لوگ مصائب کا شکار ہوگئے یہ سب کچھ ناتجربہ کار اور غیر حقیقت پسندانہ سوچ کی عکاسی ہیں جو نوجوانوں کو، اپنے سیاسی اورگروہی مفادات کے لیے بہکا کر پہاڑوں پر بھیجا اور اپنے لیے اقتدار کا انتخاب کرکے داد عیش کی زندگی اختیار کرلی انہوں نے کہا کہ انہی تضادات کی وجہ سے آج بلوچستان کے عوام مشکلات سے دوچار ہیں اور پریشان کن حالات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے عوام کو بہتر مستقبل دے سکتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ یہاں کوئی پھٹان بلوچ ہزارہ سندھی پنجابی نہیں بلکہ سب ایک قوم بن کر رہیں تعصب قومیت اور برادری ازم نے ہمیں ہر طرح سے پسماندہ بنا دیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبہ بھر میں کلین سویپ کرے گا اور 35 سے زائد نشستیں ہم جتیں گے بلوچستان کی حکومت بلا شرکت غیرے بلوچستان عوامی پارٹی بنائے گی ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں