وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان صوبے کی ترقی پرخصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ، حا جی عمر جان بلو چ

جو مسائل سابق حکمرانوں نے نظر انداز کیئے تھے وہ صوبائی حکومت خوش اسلوبی کے ساتھ حل کررہی ہے ، رہنماء بلوچستان عوامی پارٹی

پیر 7 ستمبر 2020 16:10

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی آرگنائزر حاجی عمر جان بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان صوبے کی ترقی پرخصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور جو مسائل سابقہ حکمرانوں نے نظر انداز کیئے تھے وہ صوبائی حکومت خوش اسلوبی کے ساتھ حل کررہی ہے خصوصاًً امن وامان وسی پیک پر ایک مظبوط پوزیشن لیکر بلوچستان کی نمائندگی کا بھر حق ادا کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا بلوچستان عوامی پارٹی کے آرگنائزر حاجی عمر جان نے کہا کہ صوبے میں پہلی مرتبہ گڈگورنس قائم ہوا ہے اور فنڈز کے زیاں کو روکنے کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان خود اسکیموں کی نگرانی کرتے ہیں اور وزیر اعلی انسپکشن ٹیم اس سلسلے میں کام کررہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی واحد جماعت ہے جو کم وقتوں میں عوام کی توجہ اور اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے اور صوبے کی پسماندگی دور کرانے کے لیے عملی سطح پر اقدامات کررہا ہے انہوں نے کا کہ پنجگور میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے فنڈز سے دو درجن سے واٹر سپلائی اسکمیں مختلف علاقوں میں منظور کی گئیں ہیں اور یہ وہ علاقے ہیں جو ماضی میں نظر انداز رہے اس کے علاوہ پروم روڑ کے لیے بھی 28 کروڑ وزیر اعلی ن میری ایڈوائز پر منطور کیئے ہیں اور کلگ میں ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بجلی کی اسکمیوں کے لیے بھی میر عبدالقدوس بزنجو کے فنڈز سے منطور ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوام پارٹی پنجگور کے مسائل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور پنجگور کے دہی علاقوں میں سہولتوں کی فراہمی شروع کررہا ہے انہوں نے کہا کیلکور میں بجلی کے منصوبے پر کام جاری ہے جو اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کے کی تجویز کردہ ہے میر عمر جان نے مزید کہا کہ عوام کی خوشحالی بلوچستان عوامی پارٹی کا مشن ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں