پنجگورسب تحصیل گچک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق

بدھ 14 فروری 2024 22:15

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) پنجگورسب تحصیل گچک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سب تحصیل گچک کے علاقہ گرے کور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہرحسن نامی لیویز اہلکار کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔واقع کے بعد لیویز نے لاش کو قبضے میں لیکر ورثا کے حوالے کردیا ۔قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکا اس سلسلے لیویز مزید تفتیش کررہی ہے ۔

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں