پنجگور ،سکول کھلنے کے باوجود کتابوں کی فراہمی کا مرحلہ تاحال مکمل نہ ہوسکا

منگل 19 مارچ 2024 19:27

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) پنجگور سکول تو کھل گئے مگر کتابوں کی فراہمی کا مرحلہ تاحال مکمل نہیں ہوسکا کسی کلاس کی اردو مسنگ ہے کسی کی ریاضی تو کلاس میں معاشرتی علوم کی کتابیں موجود نہیں تفصیلات کے مطابق بلوچستان ٹیکسٹ بورڈ حسب سابق کتابوں کی مکمل ترسیل میں ناکام ہے محکمہ ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق کچھ کلاسیں ایسی ہیں جنکے بک نامکمل ہیں جس کی وجہ سے بچوں کو تدریسی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے پنجگور میں عموما یہ ہوتا آرہا ہے سال کے اختتام پر بھی جو کتابیں مسنگ ہوتی تھیں وہ نہیں پہنچتے تھے سال 2024 میں بھی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز نامکمل کتابوں سے کیاگیا ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ کتابیں سکول کھلنے سے پہلے پہنچ جاتے مگر سابقہ روایتوں کو برقرار رکھ کر کچھ کلاسوں کی کتابیں تاحال مسنگ ہیں سرکاری سکول جن میں عام شہریوں کے بچے پڑھتے ہیں ہر سال انکے ساتھ اسطرح کا سلوک روارکھنا ناقابل فہم ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں