پنجگور،چوری رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ

ایک ہی ہفتے میں تین اہم سرکاری اداروں میں چوری کی واردتیں ،موبائل فون نقدی و دیگر اشیاء لوٹ کر فر ا ر

جمعرات 28 مارچ 2024 21:45

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) پنجگور میں چوری رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ایک ہی ہفتے میں تین اہم سرکاری اداروں میں چوری کی واردتیں چور چوکیدار اور دیگر عملے کو یرغمال بنا کر موبائل فون نقدی اور دیگر اشیاء لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجگور میں ایک بار پھر چوری رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے ایک ہی ہفتے میں بیسک ہیلتھ یونٹ دزناپ مڈل سکول سوردو اور محکمہ زراعت توسیعی کے اسٹور میں چوروں نے رات کی تاریکی میں لاکھوں روپے کے سامان چوری کرکے لے گئے جبکہ بیسک ہیلتھ یونٹ دزناپ میں دن دھاڑے چوکیدار کو یرغمال بناکر انکے موبائل فون نقدی دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے عوامی حلقوں نے چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور پنجگور انتظامیہ سے فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے شہریوں کا کہنا ہے پولیس مسلح جہتوں کے خلاف کارروائہاں تیز کرے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں