پنجگور کے متعدد آر ایچ سی ہسپتالوں کو ادویات فرنیچرز اور دیگر طبی آلات فراہم کردیئے گئے

پیر 8 اپریل 2024 21:17

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) پنجگور کے متعدد آر ایچ سی ہسپتالوں کو ادویات فرنیچرز اور دیگر طبی آلات فراہم کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرپنجگور ڈاکٹر یاسر طاہر نے پنجگور کے متعدد طبی مراکز آر ایچ سی وشبود آر ایچ سی پروم آرایچ سی بونستان کو ادویات فرنیچرز اور دیگر طبی آلات فراہم کردیئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے طبی مراکز کو سہولتوں کی فراہمی کے بعد ان مراکز کی کارکردگی مذید بہتر ہونے کا امکان ہے خاص کر پروم جیسے دور دراز سرحدی علاقے کے عوام کو ریلیف مل سکے گا واضح رہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر بلوچ کی کوششوں سے پنجگور کے دور دراز علاقوں میں طبی مراکز فعال ہونا شروع ہوگئے ہیں جس سے عوام نے اطمینان کا سانس لیا ہے شہریوں نے ڈی ایچ او کے اقدامات کو بھر پور انداز میں سراہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں