پنجگور ،آندھی ،گرچ چمک کیساتھ بارشوں سے مختلف علاقوں میں کچے مکانات ،دیواریں بجلی کے کھمبے گرنے سے نیٹ اور لینڈ لائن سروس معطل

اتوار 14 اپریل 2024 17:50

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) پنجگور میں آندھی اور طوفانی ہواؤں گرچ چمک کے ساتھ بارشوں سے مختلف علاقوں میں کچے مکانات دیواریں بجلی کے کھمبے گر گئے پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن پر آسمانی بجلی گرنے سے تسپ ٹیلی ٹیلی فون ایکسچینج گزشتہ دو روز سے مکمل بند ہو گئے ہیں۔ پورے علاقے کی نیٹ اور لینڈ لائن فون سروس معطل ہوگئی ہیں زمینداروں کے سولرز سسٹم بڑے پیمانے پر تباہ ہوگئے گندم کی تیار فصل کو بھی نقصان پہنچا ہے مواصلاتی نظام متاثر ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجگور اور گرد و نواح میں آندھی طوفانی ہواؤںا ور گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے متعدد کچے مکانات دیواریں بجلی کے کھمبے گر گئے ڈرگ دپ کے قریب پی ٹی سی ایل کے ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے سے تسپ ایکسچینج سے منسلک سسٹم ناکارہ ہو جانے سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا رابطہ سڑکیں متاثر رہے جبکہ زمینداروں کے سولرز سسٹم بڑے پیمانے پر طوفانی ہواؤں سے تباہ ہوگئے اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچا ہے زمینداروں کے سولرز سسٹم ناکارہ ہو جانے سے نہ صرفِ لاکھوں روپے نقصانات کا سامنا ھے بلکہ سولرز سسٹم کے بڑے پیمانے پر ناکارہ ہو جانے سے تیار فصلات کو آبپاشی کے لئے دوسرا متبادل نظام نہ ہونے کی وجہ سے فصل کے بھی تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرنے کی وجہ سے گزشتہ تین روز سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے جس سے علاقے کے لوگ پانی کی بوند کو ترس رہے ہیں شہریوں نے اپیل کی ہے کہ علاقے کی بجلی کو بحال کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور زمینداروں عام عوام کے نقصانات کے ازالے کے لئے غیر جانبدارانہ سروے کیا جائے 2022/23 کے طوفانی بارشوں سے 16 قیمتی جانیں ضائع ہوگئے تھے سینکڑوں کچے مکانات اور دیواروں گر گئے تھے کھجور کی فصل مکمل تباہ ہوگئے تھے صرفِ جانبحق افراد کے لواحقین کو صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے امدادی چیک ملے تھے جبکہ جن لوگوں کے کچے مکانات اور دیواروں گر گئے تھے اور زمینداروں کے فصل تباہ ہوگئے تھے دو سال گزرنے کے باوجود تاحال عام عوام کی کوئی امداد نہیں کی گئی بہرحال موجود وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر حکام سے اپیل ہے کہ پنجگور میں نقصانات کے ازالے کے لئے غیر جانبدارانہ سروے کرکے لوگوں اور زمینداروں کو ریلیف دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں