پنجگور ،گچک میں لیویز فورس کی کارروائی ،قتل کا ملزم گرفتار

بدھ 17 اپریل 2024 20:21

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) پنجگور کے علاقے گچک میں لیویز فورس کی کارروائی قتل کا ملزم گرفتار اسسٹنٹ کمشنر پنجگور حافظ رضوان قادر نے رسالدار میجر لیویز صابر علی گچکی ایس ایچ او لیویز تھانہ عبدالغفار محرر ناصر علی اسپیشل لیویز انچارج اختر علی کے ہمراہ لیویز تھانہ پنجگور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ ملزم عبدالقدیر جس نے چند ماہ قبل لیویز ریٹائرڈ حوالدار شہر حسن کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ملزم مفرور تھا لیویز نے حفیہ اطلاع پر گچک کے پہاڑی میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اورلیویز تھانہ میں مذید تفتیش جاری ہے اے سی پنجگور نے کہا کہ امن وامان کے مسلے پر کمپرومائز نہیں کرینگے لیویز فورس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے گا عوام جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے لیویز فورس کے ساتھ تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :

پنجگور میں شائع ہونے والی مزید خبریں