پسنی حیدرگوٹھ میں درجنوں افراد نے نیشنل پارٹی کے حمایت کا اعلان کردیا

منگل 10 جولائی 2018 15:30

پسنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2018ء) پسنی حیدرگوٹھ میں درجنوں افراد نے نیشنل پارٹی کے حمایت کا اعلان کردیا۔ نسیم شمبے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت سید منورشاہ سے ملاقات کے بعد نیشنل پارٹی کے کاروان میں شامل ہوگئے۔

(جاری ہے)

حمایت کرنے والے شربت پسند،صدام الہی داد، سمیر لعل بخش، عارف عیدو، عیدو احمد، مندوست وشی،ملوک وشی، حنیف سمیت درجنوں افراد نے نیشنل پارٹی کے حمایت کا اعلان کرلیا۔

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما سید نورشاہ،ضلعی نائب صدر نیشنل پارٹی آدم قادربخش، چیرمین میونسپل کمیٹی پسنی عبدالحکیم چیف اور یوسف عبدالرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پسنی میں لوگوں کی شمولیت سے نیشنل پارٹی مضبوط پوزیشن میں آگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے ساحل اور وسائل کا دفاع کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں