پسنی ، پولیس نے مشکوک افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

اتوار 11 جنوری 2009 16:10

پسنی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جنوری2009 ) پسنی میں پولیس نے مشکوک افراد کو گرفتار کرکے فوری طور پر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پولیس نے ایک غیر ملکی شخص کو گرفتار کرکے فوری طور پر نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی پسنی سے ملنے والی اطلاع کے مطابق مشکوک شخص کافی عرصے سے غیر قانونی طور پر پسنی میں رہائش پذیر تھا جس پر پولیس نے اس کی نگرانی شروع کردی اور اتوار کے روز اسے گرفتار کرکے نامعلوم مقام کی طرف منتقل کردیا ذرائع نے فی الحال گرفتار کیے جانے والے شخص کا نام بتانے سے گریز کیا ۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں