ْ پسنی میں کیسکو کا راج، بجلی کی طویل بریک ڈاؤن،کیسکو حکام کے من مانیاں عروج پر پہنچ گئے

اتوار 5 اگست 2018 20:20

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) پسنی میں کیسکو کا راج، بجلی کی طویل بریک ڈاؤن،کیسکو حکام کے من مانیاں عروج پر پہنچ گئے۔ صارفین شدید پریشان۔تفصیلات کے مطابق پسنی میں بجلی کا شدید بحران جاری ہے۔ کیسکو پسنی کے ایل ایس کی من مانیوں کی وجہ سے کمرشل اور گھریلو صارفین کو یہ تک بتایا نہیں جاتا ہے کہ بجلی کا فالٹ کہاں اور کب تک حل ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جب ہم نے کیسکو کے ایل ایس حاصل خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کیا تو اس نے بات کرنے سے انکار کرکے اپنا نمبر سوئچ آف کردیا۔ پسنی میں بجلی کی طویل بریک ڈاؤن سے نہ صرف کاروبار ٹھپ ہوکے رہ گئی ہے بلکہ صارفیں کو بجلی کی بندش کے باوجود بھاری بھر کم بل تھمایا جارہا ہے۔ پسنی کیسکو کے ذمہ داران صارفین کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے من مانیوں پر قائم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں