پسنی،گورنمنٹ ہائیرسکینڈری اسکول پرنسپل سے محروم ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی تعیناتی بھی نہ ہوسکی

ہفتہ 22 فروری 2020 22:56

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء)گورنمنٹ ہائیرسکینڈری اسکول پرنسپل سے محروم ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی تعیناتی بھی نہ ہوسکی تفصیلات کے مطابق تین مہینے گزرگئے لیکن گورنمنٹ ہائیرسکینڈری اسکول پسنی میں نئے پرنسپل کی تعیناتی ابھی تک نہیں ہوسکی ہے دوسری جانب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرپسنی کے تبادلے کے بعد ابھی تک کوئی نیا آفیسر تعینات نہیں کیاگیا ہے جس کی وجہ سے دیہی علاقوں کے اسکولوں کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے دوسری جانب پسنی کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے گورنمنٹ ہائیرسکینڈری اسکول میں جلدازجلد پرنسپل کی تعیناتی کو یقینی بناجائے جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے لئے سینئرایجوکیشن آفیسراخلاق احمد کو دوبارہ تعینات کیا جائے ۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں