+پسنی سمندری کٹاو کے مقام پر لنگر انداز کشتی لنگر ٹوٹنے کی وجہ سے سمندر میں ڈوب کر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی،کشتی مالک کو لاکھوں روپے نقصانات کا سامنا

پیر 20 جون 2022 21:45

ي*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2022ء)پسنی سمندری کٹاو کے مقام پر لنگر انداز کشتی بی ایف ڈی نمبر 13927 لنگر ٹوٹنے کی وجہ سے سمندر میں ڈوب کر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ،کشتی مالک کو لاکھوں روپے نقصانات کا سامناتفصیلات کے مطابق پسنی کے علاقے جڈی ہور میں لنگراندازماہی گیری کشتی لنگرکی رسی ٹوٹنے کے باعث سمندر برد ہوگئی واقعہ پسنی کے علاقے سمندری کٹاو میں پیش آیا کشتی کے مالک مقامی ماہی گیر نواز علی ولد نواب علی نے بتایا کہ کشتی وہ اسی کشتی کے ذریعے اپنے خاندان کی کفالت کرتا تھا گزشتہ روز جب وہ اپنی کشتی کو دیکھنے آیا تو کشتی وہاں موجود نہیں تھی ڈھوندنے پر کشتی پسنی سے دوکلومیٹر دور --"پیر ِ لمب "کے ایریا میں پایا گیا جو کہ ٹوٹ پوٹ کا شکار تھا ۔

(جاری ہے)

لنگر کے خود سے ٹوٹنے یا کسی نے شرارت کیے جانے کی کوئی بات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ کشتی مالک کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں تحقیقات کرکے اس کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے تاکہ جڈی ہور کے مقام پر لنگر انداز دوسری کشتیوں کی حفاظت یقینی ہو۔

پسنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں