پتوکی، نجی ہوٹل کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری مقدمہ درج

اتوار 28 اپریل 2024 12:20

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) نجی ہوٹل کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ انصاف سٹی پتوکی کا رہائشی محمد حسیب اپنی موٹر سائیکل ہنڈا 125نمبری LEX-7324پر ملتان روڈ پر واقع باچا خاں ہوٹل پر چائے پینے کیلئے آیا تھا موٹر سائیکل کھڑی کی اور چائے پینے میں مصروف ہوگیا اتنی دیر میں نامعلوم ملزمان آئے اور شہری کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے شہری حسیب کی تحریری درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں