پتوکی،بزرگ شہری کے گلے میں جوتوں کے ہار پہنا کر سرعام گدھے پر بٹھاکر گھمانے والے چار ملزمان گرفتار

اتوار 28 اپریل 2024 12:20

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے بزرگ شہری کے گلے میں جوتوں کے ہار پہنا کر سرعام گدھے پر بٹھاکر گھمانے والے چار ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا بزرگ شہری کو گدھے پر بٹھانے وگھمانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پتوکی پولیس کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ کچھ لوگ محلہ ملک پورہ میںشہری رائوف احمدپر تشدد، ، بھنویں مونڈکرشہری کے گلے میں جوتوں کے ہار پہناکرگدھے پر بٹھا کر شارع عام پرگھما رہے ہیں جس پر تھانہ سٹی پتوکی کے اے ایس آئی خلیل احمدپولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے پولیس نے موقع پر چار ملزمان اکرم، زکا عابد، خالد زرگر،امجد کو گرفتار کرلیا جبکہ 12کس نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی نے خلیل احمد اے ایس آئی تھانہ سٹی پتوکی کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی پولیس کے مطابق ملزمان نے متاثرہ شہری پر بچی سے زیادتی کی کوشش کاالزام لگا کر اپنی عدالت لگائی اور فوری کاروائی عمل میں لائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں