کرکٹ میں ہار جیت مقدر ہے مجھے اپنی پاکستانی ٹیم پر فخر ہے‘نوید بھٹی

ْ قومی ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ میں انڈیا کو شکست دیکر پاکستانی قوم کے دلوں کوجیت لیا

جمعہ 12 نومبر 2021 11:45

کرکٹ میں ہار جیت مقدر ہے مجھے اپنی پاکستانی ٹیم پر فخر ہے‘نوید بھٹی
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2021ء) ضلع قصور کی المعروف سماجی شخصیت محمد نوید بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں ہار جیت مقدر ہے مجھے اپنی پاکستانی ٹیم پر فخر ہے قومی ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ میں انڈیا کو شکست دیکر پاکستانی قوم کے دلوں کوجیت لیا ہمارا اصل مقابلہ تو انڈیا سے تھا جب بھی پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلوں کے میدان سے کوئی بھی میچ ہوتو پوری دنیا بھر کی عوام جوش و خروش سے میچز کو دیکھتے ہیں مزید کہا کہ پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل اور دیگر میچز میں اچھا کھیل پیش کیا ہے پاکستان ٹیم نے شاندار بیٹنگ کے ساتھ 176 رنز بنائے جبکہ پاکستانی ٹیم کی اسٹریلیا کیخلاف باولنگ کمزور رہی ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹیم میں موجود کمزوریوں کو ختم کرکے ٹیم کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں ٹیم میں کھلاڑیوں کی ردو بدل نہیں ہونی چاہئے بس ٹیم میں موجود تمام کھلاڑیوں کی فوری ترجیح بنیادوں پر اصلاح کی جائے تاکہ قومی ٹیم آنے والا ورلڈ کپ اپنے نام کے ساتھ پاکستان کا نام روشن کرسکے آسٹریلیا کی ٹیم ایک مضبوط ٹیم تھی اس کے باوجود پاکستان ٹیم نے اچھی بیٹنگ کی -

پتوکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں