سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاگیس کی قیمتوں میںبے تحاشہ اضافے پر تشویش کا اظہار

گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میںانڈسٹریل ،ْ کمرشل سیکٹر سمیت کاروبار ،ْ تجارت اور صنعتی ترقی کا عمل شدید متاثر ہو رہا ہے ،فواداسحٰق

جمعہ 16 فروری 2024 22:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2024ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفواد اسحق نے نگران حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میںبے تحاشہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل گیس کے نرخوں میں اضافے کے بعد دوبارہ قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافے کو ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے اور صنعتوں اور کاروبار کی بندش کی منظم حکمت عملی قراردیا ہے اور حکومت سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو فوری طور پرواپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک بیان میں سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میںانڈسٹریل ،ْ کمرشل سیکٹر سمیت کاروبار ،ْ تجارت اور صنعتی ترقی کا عمل شدید متاثر ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کو ملکی معیشت اور ملک کے غریب عوام کے ساتھ سراسر زیادتی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نیپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ گیس ،ْ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی جو کہ صنعتوں کیلئے خام مال کے طور پر استعمال کی جاتی ہے ان کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ سے صنعتی پیداواری لاگت میں اضافہ کے نتیجہ میں غریب عوام براہ راست متاثر ہوں گی اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ۔

انہوں نے نگران حکومت کی جانب سے اس عمل کو ملکی معیشت کیلئے بدترین قرار دیا اور حکومت سے فیصلہ پر نظرثانی کرکے قیمتوں میں اضافہ کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی معاشی پالیسیوں کے عدم تسلسل کی وجہ سے پہلے ہی کاروباری طبقہ بے شمار مشکلات سے دوچار ہے اب گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے ان کے مسائل و مشکلات میں مزیداضافہ کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر 15 دن بعد پٹرولیم مصنوعات اورچند ماہ بعد دوبارہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے کاروباری طبقہ سمیت عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میںاضافہ ہوگا جس سے غریب عوام شدید متاثر ہوگی۔ سرحدچیمبر کے صدر فواد اسحق نے حکومت کی جانب سے صنعتوں اور گھریلو صارفین کو گیس کی لوڈشیڈنگ اورکم پریشر بھی تشویش کا اظہار کیا اورکہا کہ قدرتی گیس خیبر پختونخوا میں سرپلس پیدا ہوتی ہے اور اس صوبہ کا آئینی حق ہے کہ وہ پہلے قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کریں۔

سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کی ترقی ،ْ خوشحالی اور معیشت کے استحکام اور عوام کے وسیع تر مفاد میں گیس اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں