عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں انتخابی مصروفیات کے باعث نیب خیبر پختونخوا میں پیش نہ ہوسکے

بدھ 18 جولائی 2018 19:49

عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں انتخابی مصروفیات کے باعث نیب خیبر پختونخوا میں پیش نہ ہوسکے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں انتخابی مصروفیات کے باعث نیب خیبر پختونخوا میں پیش نہ ہوسکے ،نیب کو الیکشن کے بعد تاریخ دینے کی درخواست دیدی ۔

(جاری ہے)

نیب خیبرپختونخوا کے مطابق عمران خان کے وکلاء کی جانب سے ہیلی کاپٹر کیس سے متعلق درخواست موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان انتخابی مہم میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔

پی ٹی آئی چیئرمین الیکشن کے بعد نیب میں پیش ہوجائیں گے۔نیب کے مطابق عمران خان کی درخواست بابر اعوان کے ذریعے موصول ہوئی ،درخواست پر غور کیا جارہا ہے ، نیب نے عمران خان کو ہیلی کاپٹرکیس میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ عمران خان پر سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا الزام ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک نیب میں جواب داخل کرچکے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں