وزیراعلی کی زیرصدارت امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس
ْصوبے میں پرامن اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد پہلی ترجیح اور بڑا چیلنج ہے،دوست محمدخان فرنٹیر کانسٹیبلری کی پورے صوبے میں حساس اضلاع میں تعیناتی کا عمل تیز تر ہونا چاہیئے ۔ فرنٹیر کانسٹیبلری کی پلاٹون کی صوبے کو منتقلی سے الیکشن کا عمل اور امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی ،وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعرات 19 جولائی 2018 23:40
(جاری ہے)
انسپکٹر جنرل پولیس ، سیکرٹری داخلہ ، ایس ایس پی سپیشل برانچ ، ڈی آئی جی کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔
اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس نے نگران وزیراعلیٰ کو صوبے میں امن و امان کی بحالی کیلئے اُٹھائے گئے اقدا مات ، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں پیش رفت ، ڈی آئی خان میں فرقہ واریت اور دہشت گردی کی وجوہات ، گزشتہ 10 سالوں میں ہونے والے جانی نقصانات ، آئندہ کی حکمت عملی ، مسائل اور اُن کے حل کیلئے تجاویز کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی ۔ اُنہوںنے نگران وزیراعلیٰ کو بتایا کہ فرنٹیر کانسٹیبلری کی صوبے کو منتقلی کا عمل کل تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔نگران وزیراعلیٰ نے کہاکہ فرنٹیر کانسٹیبلری کی پورے صوبے میں حساس اضلاع میں تعیناتی کا عمل تیز تر ہونا چاہیئے ۔ فرنٹیر کانسٹیبلری کی پلاٹون کی صوبے کو منتقلی سے الیکشن کا عمل اور امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی ۔ اُنہوںنے آنے والے ایام کی حساسیت کے پیش نظر معلومات اکھٹا کرنے کے عمل کو زیادہ موثر بنانے ، متعلقہ ڈپٹی کمشنران کو ہمہ وقت مستعدرہنے اور بارڈر پر مسلسل نگرانی اور چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ دہشت گردی کی ممکنہ کوششوں کا بروقت تدارک کیا جا سکے ۔ اُنہوںنے کہاکہ پرامن انتخابات کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کیلئے ہر وقت مستعد رہنے اور اپنے اردگرد نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔ اُنہوںنے صوبے میں الیکشن اور ممکنہ دہشت گردی کو کائونٹر کرنے کیلئے فوری ریسپانس فورس کی تشکیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی اختیار نظر آنا چاہیئے ، لوگوں کو تحفظ کا احساس دلانے کیلئے نتیجہ خیزاقدامات کی ضرورت ہے ۔نگران وزیراعلیٰ نے ڈی آئی خان جیسے حساس ضلع میں فرقہ وارانہ فسادات اور شدت پسندی کو روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ حساس مقامات خصوصاً کچے کے علاقوں میں باقاعدگی سے گشت اور رات کو کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے ۔ اُنہوںنے فرقہ واریت کی بنیاد پر ممکنہ واقعات کے تدار ک کیلئے متعلقہ فرقوں کے اکابرین اور رائے عامہ کے دیگر رہنمائوں کو آپس میں بٹھا کراُنہیں قریب لانے کی ضرور ت پر زور دیا ۔نگران وزیراعلیٰ نے کہاکہ خصوصی طور پر پولنگ کے دوران نظم و ضبط کو قائم رکھنے کی اشد ضرورت ہے ۔ بنیادی مقصد جان و املاک کا تحفظ اور پرامن انتخابات کا انعقاد ہے ۔ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کیلئے محکمہ صحت اور ریسکیو1122 کومستعدکرچکے ہیں۔قیمتی انسانی زندگی کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔نگران وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ آنے والی حکومت کیلئے سکیورٹی کے سلسلے میں ناگزیر فورس ملٹی پلائرز کی فراہمی اور دیگر اقدامات اُٹھانے کیلئے گائیڈ لائنز چھوڑیں گے۔ اُنہوںنے کہاکہ دہشت گردی اور تباہی کو روکنا اجتماعی ذمہ داری ہے ، اجتماعی ذمہ داری سے اس کے آگے بند باندھ جا سکتا ہے ۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹرانس پشاور اور کیپوما کا اجلاس
کمشنر پشاور کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، بیروزگار نوجوان کو نوکری اور بچوں کی سرکاری اخراجات ..
کمشنر پشاور ڈویژن کا جمرود کا دورہ، خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلئے مختص مقامات سمیت اکنامک زون اراضی ..
سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ آر ٹی اے ملاکنڈ کا دورہ
وزیرصحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
پنجاب کی ڈرامہ کوئین مریم نواز نے پولیس کے روپ میں جلوہ گر ہوکر ایک نئی قسط ریلیز کردی ،بیرسٹر ڈاکٹرسیف
عمران خان کی فلاحی ریاست کے قیام کے وژن کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،ملک ..
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے ،ْ رحمان ..
پشاور کی عظمت رفتہ اور رونقیں بحال کرینگے ،ْ حاجی زبیر علی
گندھارا ہندکو اکیڈمی کی 4کتابیں ایوارڈز کے لئے نامزد ّ
صحتمند معاشرے اور بیماریوں کو جڑ سے اکھارنے کیلئے شعبہ صحت میں تحقیق انتہائی ضروری ہے، حاجی غلام علی ..
عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی کے صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی کنٹینر پر چھاپے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار