دشمن ہر صورت الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، امیر حیدر خان ہوتی

حکومت اور ریاستی ادارے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں

اتوار 22 جولائی 2018 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی کے امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دشمن ہر صورت الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیںء امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیںاور دہشت گردی کی حالیہ لہر نگران حکومتوں اور دیگر اداروں پر سوالیہ نشان ہیں ، انہوں نے کہا کہ الیکشن کو پر امن اور غیر جانبدار بنانے کیلئے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ، پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ اکرام اللہ گنڈاپور پر حملہ قابل مذمت ہے اور اے این پی دہشت گردی کی ہمیشہ سے مخالف رہی ہے، انہوں نے جاں بحق ہونے والے سابق وزیر کی مغفرت اور واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد سحت یابی کی دعا کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں