وزیراعظم عمران خان کی وزراء کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت

تمام وزراء کو آفس جانا چاہیے،روز جانا چاہیے اور شام تک وہاں بیٹھنا چاہیے، مجھے کوئی نہ کہے کہ میری وزارت کیوں لے لی ہے۔اب مجھے یہ مسئلہ نہیں ہے کہ اگر کسی سے وزارت لے لی تووہ فاروڈ بلاک نہ بنالے، وزراء تمام پالیسیاں غریبوں کو مدنظر رکھ بنائیں۔ پشاور میں تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 دسمبر 2018 17:23

وزیراعظم عمران خان کی وزراء کوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ تمام وزراء کو سب آفس جانا چاہیے،روز جانا چاہیے اور شام تک وہاں بیٹھنا چاہیے، مجھے کوئی نہ کہے کہ میری وزارت لے لی ہے۔اب مجھے یہ مسئلہ نہیں ہے کہ اگر کسی سے وزارت لے لی تووہ فاروڈ بلاک نہ بنالے لیکن اب ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔اس لیے وزراء تمام پالیسیاں غریبوں کو مدنظر رکھ بنائیں۔

انہوں نے آج پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی والے دوسری باری نہیں دیتے لیکن ہمیں دوسری باری دی۔ الیکشن میں دھاندلی کیخلاف ہم ہرحلقہ کھولنے کو تیار ہیں۔پچھلی حکومت نے اربوں روپے کے فنڈز الیکشن میں خرچ کیے۔ ہم اس لیے کے پی میں جیتے کہ لوگوں کی زندگی خوشحال کی۔لوگوں نے سمجھا کہ ہم نے وعدے نہیں کیے لیکن کوشش کی۔

(جاری ہے)

جس پر لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا۔

انہو ں نے کہا کہ محمود خان ایک سادہ اور سچا انسان ہے۔ مجھے ایمانداری پر پورا اعتماد ہے۔ اگر کوئی آدمی جتنا بھی عقلمند ہو لیکن اگر وہ ایماندار اور دیانتدار نہیں تواس کا کوئی فائدہ نہیں۔ پنجاب کے لوگوں نے عثمان بزدار کو بڑا مذاق اڑایا۔پنجاب کے لوگوں کو ایسے وزیراعلیٰ کی عادت تھی جوگاڑیوں کا پروٹوکول، 35کروڑ خرچے سے جہاز استعمال کررہا ہے۔

لیکن یہاں ایک سادہ اور دلیروزیراعلیٰ ہے۔یہ مافیا کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔اسی طرح یہ دونوں وزیراعلیٰ کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔مجھے خوشی ہوئی جب محمود خان نے شیلٹر ہوم دکھا یا جو انہوں نے غریبوں کیلئے بنایا ہے۔انہوں نے غریبوں کیلئے نام مہمان خانہ رکھا ہے۔اب یہ مہمان خانے 5بنائے جائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ جس ملک کا تعلیم کا نظام غریب کو غریب اور امیر کو امیر کردے توملک کیسے فلاحی ریاست بنے گا؟ہم پہلی بار پورے پاکستان میں یکساں تعلیم کیلئے زور لگا رہے ہیں۔

اسی طرح سرکاری اور نجی اسپتال بنائے گئے۔آہستہ آہستہ سرکاری اسپتال غریبوں اور نجی امیروں کیلئے بن گئے۔یہی وہ کامیابی کا راستہ ہے۔مدینہ کی ریاست کا راستہ بھی یہی ہے۔اللہ ہمیں نبی پاک ﷺ کے راستے پر چلنے کی ہدایت فرماتا ہے۔مدینہ کی ریاست توغریب تھی۔ لیکن اس کے باوجود نبی پاک ﷺ نے غریبوں کا ساتھ دیا۔یہی پاکستان کا مقصد تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو ہدایت کی ہے کہ تمام وزراء کو سب آفس جانا چاہیے،روز جانا چاہیے اور شام تک وہاں بیٹھنا چاہیے، مجھے کوئی نہ کہے کہ میری وزارت لے لی ہے۔اب مجھے یہ مسئلہ نہیں ہے کہ اگر کسی سے وزارت لے لی تووہ فاروڈ بلاک نہ بنالے لیکن اب ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔اس لیے وزراء تمام پالیسیاں غریبوں کو مدنظر رکھ بنائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں