قومی رضاکار پولیس کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف مظاہرہ

منگل 18 جون 2019 00:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) پشاور قومی رضا کار پولیس نے تنخواہوں کی عدم ادئیگی اور دیگر مراعات نہ ملنے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلی کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر اپنے حق میں نعرے درج تھے۔مظاہرے کی قیادت محمد عثمان،اشرف خان اور دیگر کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ 2000 سے پہلے رضا کار ر فورس بنائی گئی تھی مگر پچھلے 7 سالوں سے ہمیں تنخواہیں نہیں ملیں جبکہ ہم جیب سے اپنا گزر بسر کرتے ہیں جو اب ہمارے لئے جاری رکھنا ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم اٹھ سوں کے قریب رضاکار فورس ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کی طرح ہمیں مراعات نہیں ملتیں اور پھر بھی ہم اپنی ڈیوٹی اچھی طرح سے سر انجام دیتے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں سرکاری لائسنس,حکومت کی طرف سے جاری 12000 تنخوا اور ڈیوٹی کے دوران استعمال ہونے والی ضروری اشیاء مہیاء کی جائیں تاکہ ہم اپنی ڈیوٹی اچھی طریقے سے انجام دے سکیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں