E نیشنل گیمز، روئنگ آرمی نے جیت لی

جمعرات 14 نومبر 2019 23:15

[ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) نیشنل گیمز روئنگ آرمی نے جیت لی آرمی نے 13 گولڈ، 14 سلور اور دو برونز میڈلز جیتے، واپڈا نے 9 گولڈ، 6 سلور اور 10 برونز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ ریلوے نے تین گولڈ، پانچ سلور اور 15 برونز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ادھر سکواش کے انفرادی مقابلے شروع ہوگئے۔ پہلے رائونڈ میں ریلوے کے علی بخاری نے بلوچستان کے جہانزیب یوسف کو گیارہ پانچ، دس بارہ، گیارہ پانچ، بارہ دس، آرمی کے عباس شوکت نے ایچ ای سی کے حسن رضا کو گیارہ چار، گیارہ پانچ، گیارہ نو، پی اے ایف کے فرحان زمان نے خیبر پختونخوا کے نور زمان کو گیارہ نو، چھ گیارہ، گیارہ ایک، گیارہ چار، دوسرے رائونڈ میں ریلوے کے علی بخاری نے نیوی کے فراز محمد کو گیارہ سات، گیارہ سات، گیارہ آٹھ سے ہرایا۔

(جاری ہے)

ریلوے کے ظاہر شاہ کو سندھ کے سعد عبد اللہ کے خلاف واک اوور مل گیا، آرمی کے سمیع الحق نے پی اے ایف کے فرحان زمان کو گیارہ نو، گیارہ نو، چار گیارہ، گیارہ نو، پی اے ایف کے وقاص محبوب نے خیبر پختونخوا کے عزیر شوکت کو گیارہ دو، گیارہ چار، چھ گیارہ، گیارہ سے شکست دی۔خواتین کے پہلے کوارٹر فائنل میں آرمی کی مدینہ ظفر نے واپڈا کی مقدس اشرف کو گیارہ سات، تین یارہ، گیارہ چھ، پانچ گیارہ، گیارہ پانچ، آرمی ہی کی فائزہ ظفر نے پنجاب کی نور العین کو گیارہ چار، گیارہ دو، گیارہ دو، نور الہدیٰ نے خیبر پختونخوا کی حرا عقیل کو گیارہ پانچ، بارہ دس، گیارہ آٹھ، واپڈا کی ثمر انجم نے روشنا محبوب کو تیرہ گیارہ، گیارہ سات اور گیارہ آٹھ سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

قبل ازیں پہلے رائونڈ میں آرمی کی مدینہ ظفر نے سندھ کی زینب خان کو گیارہ چھ، گیارہ چھ، گیارہ پانچ، آرمی کی فائزہ ظفر نے ام کلثوم کو گیارہ تین، گیارہ دو، گیارہ دو، خیبر پختونخوا کی حرا عقیل نے ایچ ای سی کی زہریٰ کو گیارہ دو، بارہ دس، گیارہ سات، واپڈا کی ثمر انجم نے خیبر پختونخوا کی نمرہ عقیل کو گیارہ چار، گیارہ چار، گیارہ چھ سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں