خلا میں جانے والا پہلا پاکستانی ،لڑکی بھی ہوسکتی ہے،فواد چوہدری

ابھی نندن کو تو چائے اب بھی گرم لگتی ہو گی، ہماری میزائل ٹیکنالوجی کے متعلق بھارت سے بہتر کون جان سکتا ہی ہمیں ان لڑائیوں سے باہر نکلنا ہوگا کہ کون سی مسجد سے چاند صیح نظر آتا ہے اورکون سے مسجد سے نہیں،وفاقی وزیرفواد چوہدری

جمعرات 27 فروری 2020 21:15

خلا میں جانے والا پہلا پاکستانی ،لڑکی بھی ہوسکتی ہے،فواد چوہدری
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر طلبہ ترقی کرنے کے خواہش مند ہیں تو انہیں سیاست کے علاوہ سائنس پر بھی توجہ دینی چاہیے۔وہ اسلامیہ کالج پشاور میں منعقدہ سائنسی میلے سے خطاب کررہے تھے۔ مستقبل کے سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پشاور کے لیے تاریخی دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے فروغ سمیت ڈیجیٹل پاکستان کے منصوبے کی کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈیجیٹل کمپلیکس میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔آج پشاور کے لیے تاریخی دن ہی. وفاقی حکومت سائنس و ٹیکنالوجی اینڈ آئی ٹی کے فروغ اور ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کی کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

ڈیجیٹل کمپلیکس میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ دو سال بعد پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا اور وہ کوئی پاکستانی لڑکی بھی ہوسکتی ہے۔ ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس وقت ہم نے اپنا خلائی پروگرام شروع کیا تھا تو اس وقت چین و ہندوستان ہمارے پروگرام کے قریب بھی نہیں تھے۔

فواد چودھری نے 27 فروری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی نندن کو تو چائے اب بھی گرم لگتی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری میزائل ٹیکنالوجی کے متعلق بھارت سے بہتر کون جان سکتا ہی فواد چوہدری نے رمضان اور شوال کے چاند پر مخالفت کرنیوالوں پر تنقیدکی۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے واضح طور پرکہا کہ ہمیں ان لڑائیوں سے باہر نکلنا ہوگا کہ کون سی مسجد سے چاند صیح نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کمان اب بزرگوں کے بجائے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں