باجوڑمیں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا،کیس مثبت آنے کے بعد ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ کے حکم پر باجوڑ پولیس نے علاقہ شیخ مینو کو سیل کردیا

خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میںکرونا وائرس سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے،کمشنر ہزارہ

اتوار 29 مارچ 2020 21:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) باجوڑمیں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا،باجوڑ کے تحصیل خار علاقہ شیخ مینو کے رہائشی 21سالہ ظاہر شاہ ولد اشرف خان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، اسلام آباد سے کیس مثبت آگیا ہے ،مذکورہ شخص قصور پنجاب میں مزدوری کرتاہے اور ایک ہفتہ قبل پنجاب سے باجوڑ آیا ہے جبکہ چار دن پہلے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں داخل کیاگیاتھا، کیس مثبت آنے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ پیر شہاب علی شاہ کے حکم پر باجوڑ پولیس نے علاقہ شیخ مینو کو سیل کردیا ۔

باجوڑپولیس فورس نے علاقے کومکمل طورپرکنٹرول میں لیکرآمدورفت پرمکمل پابندی عائدکردی ہیں۔علاقے میں پولیس فورس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔لوگوں کی نقل وحرکت پرمکمل پابندی عائد کردی گئی جبکہ مذکورہ علاقہ میں ڈاکٹرزکے ٹیمیں طلب کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود ، ڈسٹرکٹ پولیس افیسرباجوڑپیرشہاب علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم نے شیخ مینو جاکرپورے علاقہ کے صورتحال کاجائزہ لیا۔

اے سی خار فضل رحیم نے ڈی سی باجوڑ اور ڈی پی او باجوڑ کو پورے علاقہ کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ پیر شہاب علی شاہ نے 21عدد پولیس کی نفری تعینات کردی ۔ضلعی انتظامیہ نے پورے علاقہ کو قرنطینہ سنٹر میں تبدیل کردیا۔دریں اثناء خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میںکرونا وائرس سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کی تصدیق کمشنر ہزارہ نے کی ہے،کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام نے بتایا کہ دو روز قبل ایبٹ آباد کے مقامی اسپتال میں داخل ہونے والے سردار الیاس خان انتقال کر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سردار الیاس خان ایک ہفتہ قبل تبلیغی جماعت کیساتھ تھے، تبلیغی جماعت کے باقی 10افراد کو مقامی ہوٹل میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا تھا۔دریں اثنائضلع ملاکنڈ میں کورونا وائر س کے مشتبہ مریضوں کی کل تعداد198ہو گئی رزلٹ کے منتظر6کیسزمیں3 کا رزلٹ نیگیٹیوہے جبکہ 3ٹیسٹوں کا رزلٹ آنا باقی ہے لیوی تھانوں کی سطح پرڈاکٹرز کی سربراہی میںکمیٹیاں قائم کردی گئی ہیںجو کہ اپنی حدود میںقرنطینہ کورونا ٹیسٹ اور دیگر امور بارے مکمل با اختیار ہونگی، ملاکنڈ کے پبلک ہیلتھ آفیسر اور فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر صغیر معانی نے میڈیا کو دی گئی بریفنگ میںکہا کہ اب تک ضلع بھر میں 198 ہوم قرنطینہ میں موجود افرادکی دیکھ بال فوڈ علاج اور نگرانی وغیرہ کیلئے تھانوں کی سطح پر19کمیٹیاں قائم کر دی ہیںڈاکٹرز کی چیئرمین شپ میں کام کرنے والی ان کمیٹیوں میں مقامی اساتذہ سیکر ٹری یو سیزاور لیوی اہلکار وغیرہ شامل ہیں جوکہ مکمل با اختیار ہو نگی اور ڈیلی بیس پر ڈی سی آفس رپوٹ کریں گی اور شام تک روزانہ ڈسٹرکٹ اپ ڈیٹ مرتب کیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں