پتنگ بازی اور ممنوعہ کیمکل ڈور کا کاروبار کرنے والے 8افراد گرفتار

اتوار 5 اپریل 2020 18:35

ْ پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) پشاور پولیس نے تھانہ کوتوالی کی حدود یکہ توت منڈہ بیر ی میں پتنگ بازی اور ممنوعہ کمیکل ڈور کا کاروبار کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک کے دوران 8 افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد کیمیکل ڈور فروخت کرنے میں ملوث ہیں جس سے شہریوں اوربالخصوص موٹر سائیکل سوراروں کے زخمی ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا تھا، تمام دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی محمد شعیب کو عوامی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ اندرون شہر یکہ توت منڈابیر میں بعض دکاندار دھاتی ڈور اور دیگر ممنوعہ ڈور فروخت کرنے میں ملوث ہیں جس سے عام شہریوں کو بالعموم اورموٹر سائیکل سوار افراد کو بالخصوص نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، ایس پی سٹی محمد شعیب کی نگرانی میں ڈی ایس پی ہشتنگری عتیق شاہ، ایس ایچ او تھانہ کوتوالی مرتضٰی علی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئی8 دکانداروں وزیر محمد ولد فضل محمد ،نثار ولد گلاب، ظہیب ولد فراکت ہارون، غضنفر ولد فراست، عبدالصمد ولد عبدلواحد، ہارون ولد ولی محمد ، زبیر ولد عبدالصمد اور عمیر گل ولد سحر گل کو گرفتار کر لیا، گرفتار دکاندار کیمیکل ڈور اور دیگر ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے میں ملوث تھے جن کے قبضہ سے بڑی تعداد میں کیمیکل ڈور اور پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی دیگر اشیاء برآمد کر لی گئیں ہیں،تمام گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں