پشاور پولیس نے تازہ ترین کارروائیوں میں منشیات فروش اور اسلحہ سمگلرز سمیت 8 ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2020 13:51

پشاور پولیس نے  تازہ ترین کارروائیوں میں  منشیات فروش اور اسلحہ سمگلرز  سمیت 8 ملزمان گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء) پشاور پولیس نے تازہ ترین کارروائیوں میں منشیات فروش اور اسلحہ سمگلرز سمیت 8 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔ پشاور پولیس کی جانب سے بروقت اور موثر کارروائیوں میں لاکھوں مالیت کی 2 عدد کلاشنکوف، 7 عدد پستول، ساڑھے چار ہزار سے زائد کارتوس اور تقریبا پانچ کلو اعلی كوالٹی چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ فقیر آباد پولیس نے ناکہ بندی کے دوران پجیرو گاڑی سے 2 عدد کلاشنکوف، 5 عدد پستول اور 4500 سے زائد کارتوس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تھانہ انقلاب پولیس نے بھی منشیات فروش گروه کو گرفتار کرتے ہوئے 3 کلو گرام چرس بھی برآمد کر لی ہیں ، تھانہ شاہ پور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 1800 گرام چرس اور 2 عدد پستول برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے ، تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں