نومبرہر صورت پشاور میں جلسہ ہوگا ، پیپلز پارٹی بلوچستان

پیپلزپارٹی کے ورکروں کوڈرایاجاسکتاہے نہ جلسہ روکاجا سکتا ہے ،پیپلزپارٹی کی خواتین ، یوتھ ونگ اور سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنمائوں کی گفتگو

اتوار 28 نومبر 2021 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) پیپلزپارٹی کی خواتین ، یوتھ ونگ اور سٹوڈنٹس فیڈریشن نے واضح کیاہے کہ 30نومبرہر صورت پشاور میں جلسہ ہوگا ، پیپلزپارٹی کے ورکروں کوڈرایاجاسکتاہے نہ جلسہ روکاجا سکتا ہے ، نااہل حکمران نوشہرہ جلسہ سے گھبراگئے ہیں،ہم پردباو ڈالاجارہاہے کہ پشاورجلسہ نہ کیاجائے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر روبینہ خالد ، یوتھ ونگ صدر سمیع اللہ اور پی ایس ایف کے راسشد آفریدی کا کہناتھاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پیپلز پارٹی کو یوم تاسیس کے سلسلے میں پشاورجلسہ کے لئے اب تک این اوسی جاری نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدوارنہیں مل رہے، مہنگائی کے اعتبارسے یہ بدترین دورہے، یہ وہ تبدیلی ہے جس کے نعرے لگائے گئے تھے، 30 نومبر کو پشاورمیں عوام کاسمندر پیپلزپارٹی کیساتھ نکلے گا،پی ٹی آئی سے عوام نالاں پی ڈی ایم واضح پروگرام نہیں دے سکی اس لیے ان کے جلسے ناکام ہوئے۔

(جاری ہے)

پشاورسٹی میئر ٹکٹ کے بارے میں کن فیوژن ختم ہوچکی اب اختلافات نہیں ہیں۔

ان کاکہناتھاکہ یہ ملک کی تاریخ کا بد ترین دور ہے، لوگ مہنگائی میں پس چکے ہیں۔پوری عوام اس وقت چیخ رہی ہے انہوں نے واقعی لوگوں کی چیخیں نکال دی ہیں۔پشاور، غریب لوگ آخر کار مر جائینگے، اب یہ منی بجٹ بھی لارہے ہیں۔ ہمارہ یوم تاسیس ہے ہم تو نکلیں گے، عوام کا سمندر بھی ساتھ ہوگا۔ یہ سلیکٹڈ حکمران غریبوں کے دکھ کا مذاق اڑا رہے ہیں۔اس موقع پرپیپلز پارٹی خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری شازیہ تہماس ،نائب صدر اشبر جدون ، سیکرٹری انفارمیشن مہر سلطان اورسابق ایم پی اے دینا نازبھی موجود تھیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں