امریکہ کے کہنے پر جے یو آئی کو پارلیمنٹ میں آنے نہیں دیا گیا، عبدالغفور حیدری

�س میں جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا گیا، انتخابات میں دھاندلی کی گئی،مرکزی جنرل سیکرٹری جے یوآئی

جمعرات 9 مئی 2024 22:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) مرکزی جنرل سیکرٹری جے یو آئی عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ 50برس میں جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا گیا، انتخابات میں دھاندلی کی گئی۔

(جاری ہے)

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری جے یو آئی عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاکستان کے قیام کی تحریک کو یاد کریں تو آپ کو اس کی اہمیت کا اندازہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف ادوار میں جمہوریت کو روکا گیا، 2024میں دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑے گئے، امریکہ کے کہنے پر جے یو آئی کو پارلیمنٹ میں آنے نہیں دیا گیا۔عبدالغفور حیدری نے کہاکہ کوئی مجھ سے عدالت میں پوچھے کہ افسران کی ترقی کیسے ہوتی ہی مراعات کیسے دی جاتی ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں