پشاور،پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کے 14ملازمین کی گروپ 4سے گروپ 5میں آفیسر ز کے عہدوں پر ترقی

پیر 15 اکتوبر 2018 20:25

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کے 14ملازمین کو گروپ 4سے گروپ 5میں آفیسر ز کے عہدوں پر ترقیاں دیدی ہیں جبکہ ان کے تبادلے بھی کرنے کی سفارشات کی گئی ہے ۔ جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 85ملازمین کو اگلے گریڈوں میں ترقیاں دیدی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں عبدالعزیز ، منصف شاہ ، ہڑتال پر شوکاز نوٹس پانے والے کفایت اللہ ، شہزاد ، واجد علی ، نعیم الحسن ، نوید اللہ جان ، ایم فاروق ، عرفان اللہ ، شکیل احمد ، اصرار علی ، ایم ہارون ، اشتیاق احمد ، او رحنیف اللہ شامل ہیں ۔

گروپ 5میں آفیسر ز کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد ان کے لاہور ، کراچی ، اسلام آباد ، ملتان ، کوئٹہ ، فیصل آباد، کے ائیر پورٹس پر تبادلوں کی سفارشات کی گئی ہے۔ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں انہیں اگلے گریڈوں میں ترقیاں دی گئی ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں