ضلع کوہاٹ میں تحصیل اورویلج کونسلوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات امسال 23 دسمبر کو ہوں گے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

بدھ 14 نومبر 2018 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکوہاٹ حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق خیبرپختونخو ا کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع کوہاٹ میں بھی اربن-4 تحصیل کونسلر، ویلج کونسل جرما-1(جنرل کونسلر/ نائب ناظم)، ویلج کونسل گمبٹ-1(خواتین)، ویلج کونسل شکردرہ-2(یوتھ)، ویلج کونسل پیرخیل(کسان/ مزدور)،این سی گڑھی بہرام خان (جنرل کونسلر)، ویلج کونسل جبی(یوتھ)(کسان/ مزدور)، ویلج کونسل شاہ پور(خواتین)، ویلج کونسل لاچی بالا(جنرل کونسلر، یوتھ کونسلر)اور ویلج کونسل رحمان آباد (کسان/ مزدور)کی خالی نشستوںپر ضمنی انتخابات 23 دسمبر 2018 کو ہوں گے جن کے لئے کاغذات نامزدگی فارم 19 تا 22نومبر وصول کئے جائیں گے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 24 تا 28 نومبر 2018 کوہوگی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوہاٹ حبیب الرحمن کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر(ریونیو) طاہر علی کو AROمقرر کیا گیا ہے۔ کسی قسم کی معلومات کے لئے فون نمبر 860153 0922- پررابطہ کیا جاسکتاہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں