صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ملک کے غریب عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی اور بنیادی مسائل کا حل ہے،اشتیاق ارمڑ

عوام کو صاف ستھرا ماحول ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی دستیابی کے لئے بہتر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،وزیرجنگلات

اتوار 25 اگست 2019 18:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات ، جنگلی حیات اور ماحولیات اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ملک کے غریب عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی اور بنیادی مسائل کا حل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی دستیابی کے لئے بہتر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اشتیاق ارمڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی منشور میں کرپشن ، رشوت اور کمیشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو کرپشن سے پاک خوشحال معاشرہ فراہم کرے گا لہذا عوام ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور ملک کو بحرانوں سے نکانے کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کا بھر پور ساتھ دیں ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی عوام کی منتخب کردہ جماعت ہے اور پی ٹی آئی ہی صرف عوام اور ملک کو خوشحال اور ترقیافتہ بنا سکتی ہے ۔ اشتیاق ارمڑ نے علاقے میں عوامی فلاح و بہبود کی بہتری کے لئے بہترین اقدامات جاری ہیں اور جلد ہی پی کے 69میں تعلیمی اور فلاحی اداروں کا تفصیلی دورہ کر رہے ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ علاقے کے غریب عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لے سکے ۔

اسی طرح صفائی و ستھرائی اور نکاس آب کی بہتر سہولیات کی فراہمی بھی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ارمڑ میانہ میں ڈرینج سسٹم کے انتظامات کے لئے آبپاشی کے ماہرین سے استفادہ کیا جارہا ہے اور جلد ہی یہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائے گا ۔ انہو ںنے کہا کہ ہمیں عوام کے حقوق کا اور مسائل کا بخوبی ادراک ہے اور انشاء الله دستیاب وسائل سے تمام مسائل و مشکلات پر قابو پالیا جائے گا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں