اپنے جان کی پرواہ کئے بغیرعوام کے درمیان رہاہوںاورآئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیںکروںگا،امیرمقام

میرادامن اورضمیرصاف ہے ،ہمیشہ لیڈرشپ سے لڑکرعلاقے کی ترقی اورخوشحالی کیلئے حقوق حاصل کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا،صدر (ن )لیگ خیبرپختونخوا

پیر 23 ستمبر 2019 19:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ سیاست کوبلاامتیازخدمت اورعبادت سمجھ کرشروع کیاہے،اپنے جان کی پرواہ کئے بغیرعوام کے درمیان رہاہوںاورآئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیںکروںگا۔انہوںنے کہاکہ میرادامن اورضمیرصاف ہے ہمیشہ لیڈرشپ سے لڑکرعلاقے کی ترقی اورخوشحالی کیلئے حقوق حاصل کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے شانگلہ میںایک پروقار ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ اگرموجودہ حکومت مزیدایک سال رہی توعام آدمی خودکشی پرمجبورہوجائیگا،موجودہ حکمرانوںکیساتھ عوام کی فلاح وبہبودکیلئے کوئی منصوبہ نہیںہے،موجودہ حکمرانوںنے ایک سال محض دشنام طرازی،الزام تراشی اورچورڈاکوکہنے میںگزارے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ماضی کی حکومتوںکے قرضوںپراعتراض کرنے اورقرضہ نہ لینے کے راگ الاپنے والے عمران خان نے ایک سال کی مدت میں گیارہ ہزار روپے قرضہ لیکرتاریخ رقم کردی ہے جبکہ محمدنوازشریف کی حکومت نے پانچ سالہ دوراقتدارمیں10ہزارارب روپے قرضہ لیاتھا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ہم نے احتساب کے نام پرانتقامی کاروائیوںتوبرداشت کرلی مگرعوام کیساتھ کسی ظلم برداشت نہیں کریںگے اس لئے موجودہ حکومت کے خاتمے کامطالبہ اب صرف پاکستان مسلم لیگ(ن)کانہیںبلکہ پاکستان کی22کروڑعوام کا مطالبہ بن چکاہے اورانشاء اللہ اس حکومت سے جلد نجات مل جائیگی۔

انہوںنے کہاکہ کارکنان قائدمحمدنوازشریف کاپیغام گھرگھرتک پہنچائیں کیونکہ نوازشریف اپنا نہیںبلکہ پاکستان کے عوام اورملک کی ترقی کامقدمہ لڑرہے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں