حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے،رحم بادشاہ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 17:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما رحم بادشاہ شیرپاؤ نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ میں بھر پور شرکت کریں گی. وہ اپنی رہائش گاہ پر پارٹی اراکین سے گفتگو کررہے تھی. انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان کے احتجاج میں ان کا ساتھ دیں گی.ناحتجاج میں نہ صرف ملک بھر کے سیاسی پارٹیاں شرکت کریں گی بلکہ مہنگائی اور لاقانونیت سے تنگ عوام بھی احتجاج میں شریک ہوں گی.

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خود اسلام آباد میں ۱۲۶دن کا دھرنا دیا تھا اور آج اپوزیشن کے احتجاج کو روکنے کیلئے مختلف طریقے سے دھمکیاں دے رہی ہی. انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ھر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں اور نہ ہی مستقبل میں اس حکومت سے بہتری کی کوئی امید کی جاسکتی ہی. رحم بادشاہ شیرپاؤ نے کہا کہ وہ اپنے لیڈر بلاول بھٹو کے اعلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے مارچ میں شرکت کریں گی. انہوں نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے لیکن اپوزیشن ھر حال میں اسلام آباد میں داخل ہوگی اور اس نااہل حکومت سے عوام کو نجات دلائیں گی.

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں